اردن میں ہونے والے عوامی مظاہروں کے بارے میں سعودی عرب، کویت، امارات اور اردن نے مشترکہ ہنگامی اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اردن میں ہونے والے عوامی مظاہروں کے بارے میں سعودی عرب، کویت، امارات اور اردن نے مشترکہ ہنگامی اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ سعودی عرب کے شاہی محل سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق سعودی عرب کے بادشاہ  شاہ سلمان کی اردن کے حالات پر قریبی نظر ہے اس لئے اس نے اردن کے بادشاہ عبداللہ دوم، کویت کے بادشاہ صباح الاحمد الصباح اور ابو ظہبی کے ولیعہد محمد بن زاید ال نہیان کے ساتھ رابطہ برقرار کرکے اس موضوع کا جائزہ لینے کے سلسلے میں تاکید کی ہے۔ سعودی بادشاہ نے 4 عرب ممالک کا ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے جس میں اردن کے حالات کا جائزہ لیا جائےگا۔