اردن میں وزیر اعظم کے استعفی دینے اور نئےو زير اعظم کے انتخاب کے باوجود عوامی مظاہروں کا سلسلہ ساتویں دن بھی جاری ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اردن میں وزیر اعظم کے استعفی دینے اور نئےو زير اعظم کے انتخاب کے باوجود عوامی مظاہروں کا سلسلہ ساتویں دن بھی جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق اردنی عوام ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائي کے خلاف سراپا احتجاج  ہیں ۔ گذشتہ شب بھی امان میں حکومت خلاف بہت بڑا مظاہرہ ہوا ، جس میں عوام نے حکومتی پالیسیوں کے خلاف نعرے لگائے۔