مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اسرائیل کے حق میں امریکہ کی قرارداد کو مسترد کردیا ، امیرکہ کے علاوہ قرارداد کے حق میں کسی بھی ملک نے ووٹ نہیں دیا۔ اطلاعات کے مطابق سلامتی کونسل نے امریکا کی جانب سے اسرائیل کے حق میں پیش کی گئی قرارداد کو مسترد کردیا۔ امریکی قرارداد کے حق میں سوائے امریکہ کے اور کسی کا ووٹ نہیں آیا ۔ چين ، روس اور کویت نے امریکی قرارداد کے خلاف ووٹ دیا جبکہ 11 ممالک نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔ اس سے قبل امریکہ نے فلسطینیوں کے تحفظ کے سلسلے میں کویت کی قرارداد ویٹو کردی۔ چین، فرانس اور روس نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا۔
اجراء کی تاریخ: 2 جون 2018 - 12:56
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اسرائیل کے حق میں امریکہ کی قرارداد کو مسترد کردیا ، امیرکہ کے علاوہ قرارداد کے حق میں کسی بھی ملک نے ووٹ نہیں دیا۔