امریکہ اور جاپان نے شمالی کوریا سےجوہری پروگرام ختم کرنے کے علاوہ اسلحے کے ذخائر اور میزائل پروگرام کو بھی ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ اور جاپان نے شمالی کوریا  سےجوہری پروگرام ختم کرنے کے علاوہ  اسلحے کے ذخائر اور میزائل پروگرام کو بھی ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور جاپان کے وزیراعظم شینزو آبے کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور اور بالخصوص شمالی کوریا کے حوالے سے ٹیلی فونک بات چیت ہوئی ہے جس میں دونوں رہنماؤں نے شمالی کوریا سے جوہری پروگرام کو ختم کرانے کے علاوہ اسلحے کے ذخائر اور مزيائل پروگرام کو بھی تلف کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

 وائٹ ہاؤس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکی صدر اور جاپان کے وزیراعظم کے درمیان ہونے والی گفتگو میں اس بات پر اتفاق کیا گیا ہے کہ خطے میں مکمل قیامِ امن، طاقت کے توازن کو برقرار رکھنے اور جنگی صورت حال سے نکلنے کے لیے شمالی کوریا کو جوہری، کیمیائی اور حیاتیاتی ہتھیاروں کے ساتھ ساتھ اپنے میزائل منصوبوں کو بھی لازمی طور پر غیر فعال بنانا ہو گا۔