مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جنوبی کوریا کے صدر مون جے اِن اور شمالی کوریا کے صدرکم جونگ اون کے درمیان دوسری ملاقات میں شمالی کوریا کے جوہری پروگرام اور امریکہ سے ہونے والے مذاکرات میں تعطل پر تبادلہ خیال کیا ۔اطلاعات کے مطابق جنوبی کوریا اور شمالی کوریا کے سربراہان کی دوسری ملاقات کسی سرپرائز سے کم نہ تھی، یہ ملاقات طے شدہ نہیں تھی بلکہ اچانک کی گئی جسے نہایت خفیہ بھی رکھا گیا جب کے اس سے قبل پہلی ملاقات کے موقع پر میڈیا بھی موجود تھا۔ اس اچانک ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے کچھ وقت ساتھ گزارا اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ جنوبی کوریا کے صدر اس ملاقات کے بارے میں تفصیلی گفتگو کریں گے۔
اجراء کی تاریخ: 27 مئی 2018 - 02:16
جنوبی کوریا کے صدر مون جے اِن اور شمالی کوریا کے صدرکم جونگ اون کے درمیان دوسری ملاقات میں شمالی کوریا کے جوہری پروگرام اور امریکہ سے ہونے والے مذاکرات میں تعطل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔