اقوام متحدہ کے جوہری ادارے نے اپنی 11 ویں رپورٹ میں مشترکہ ایٹمی معاہدے پر ایران کے عمل کی تائید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران مشترکہ ایٹمی معاہدے میں کئے گئے اپنے تمام وعدوں پر عمل پیرا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ کے جوہری ادارے نے اپنی 11 ویں رپورٹ میں مشترکہ ایٹمی معاہدے پر ایران کے عمل کی تائید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران مشترکہ ایٹمی معاہدے میں کئے گئے اپنے تمام وعدوں پر عمل پیرا ہے۔ اطلاعات کے مطابق امریکہ کے مشترکہ ایٹمی معاہدے سے خارج ہونے کے بعد اقوام متحدہ کے جوہری ادارے کی یہ پہلی اور مشترکہ ایٹمی معاہدے کے آغاز سے 11 ویں رپورٹ ہے۔ بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران نے مشترکہ ایٹمی معاہدے کی روح کے مطابق عمل کرتے ہوئے یورینیم افزودہ کرنے کی سطح  مقررہ مقدار سے کم رکھی ہوئی ہے اور ایران مشترکہ ایٹمی معاہدے پر عمل کررہا ہے۔