مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 12 جون کو شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اون سے ہونے والی ملاقات کو منسوخ کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے آئندہ ماہ سنگاپور میں شمالی کوریا کے رہنما کے ساتھ ہونے والی ملاقات منسوخ کردی جب کہ اس حوالے سے کم جونگ اون کو باضابطہ طور پر آگاہ کردیا گیا ہے ۔ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کے رہنما کو بھیجے گئے خط میں لکھا کہ افسوس سے کہنا پڑرہا ہے کہ حالیہ دنوں میں شمالی کوریا کی جانب سے آنے والے بیانات جارحیت پر مبنی تھے جس سے لگتا ہے موجودہ حالات ملاقات کے لیے سازگار نہیں۔ امریکی صدر نے شمالی کوریا کی جانب سے ایٹمی مرکز کو تخریب کرنے کے بعد ملاقات کو منسوخ کردیا ہےجبکہ شمالی کوریا نے ایٹمی مرکز کو تعطیل کرکے مذاکرات کے لئے حسن نیت کا ثبوت دیا لیکن امریکہ کے صدر نے شمالی کوریا کی جانب سے ایٹمی سینٹر تخریب کرنے کے بعد مذاکرات منسوخ کردیئے ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 24 مئی 2018 - 23:37
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 12 جون کو شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اون سے ہونے والی ملاقات کو منسوخ کردیا ہے۔