مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطین کے اطلاع رسانی سینٹر کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلسطین کے با غیرت مسلمانوں نے متحدہ عرب امارات کے بے غیرت حکمرانوں کی طرف سے دی گئی افطاری کویہ کہہ کر ٹھکرا دیا کہ ہم بھوکے نہیں ہیں۔ اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس کے شہریوں نے ایک تحریک " ہم بھوکے نہیں کے نام سے " شروع کی ہے جس کامقصد متحدہ عرب امارات کی طرف سے دی گئی افطار کی غذا کو ٹھکرانا اور مسترد کرنا ہے ۔ فلسطینیوں کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کے ساتھ سازش کرکے فلسطینیوں کی پشت میں خنجر گھونپ دیا ہے۔ فلسطینیوں کا کہنا ہے کہ ہمیں بے غیرت عرب حکمرانوں کی غذا اور افطاری کی ضرورت نہیں ہے ہم بھوکے نہیں ہیں۔ اس سے قبل بحرین اور امارات کے سفیروں نے واشنگٹن میں اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو سے ملاقات اور گفتگو کی تھی ۔
اجراء کی تاریخ: 20 مئی 2018 - 15:14
فلسطین کے با غیرت مسلمانوں نے متحدہ عرب امارات کے بے غیرت حکمرانوں کی طرف سے دی گئی افطاری کویہ کہہ کر ٹھکرا دیا کہ ہم بھوکے نہیں ہیں۔