مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمنی فورسز نے سعودی عرب کے مجرمانہ اور بہیمانہ ہوائی حملوں کے جواب میں سعودی عرب کے فوجی ریڈار بیس پر میزائل سے حملہ کیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق یمنی فوج کے میزائل یونٹ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے سعودی عرب کے خمیس مشیط علاقہ میں واقع فوجی ریڈار بیس پر بدر 1 میزائل سے حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں سعودیہ کو کافی نقصان ہوا ہے۔