سعودی عرب میں ملک کے خلاف سازش کرنے اور بیرون ملک روابط رکھنے کے الزام میں سات افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العربیہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب میں ملک کے خلاف سازش کرنے اور بیرون ملک روابط رکھنے کے الزام میں سات افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ سعودی حکام کے مطابق سات افراد کو بیرون ملک مالی معاونت فراہم کرنے اور غیرملکی اداروں سے مشتبہ رابطے رکھنے کے الزام میں حراست میں لے لیا گیا ہے۔ ان افراد نے حساس اداروں کے ملازمین کو بھی ساتھ ملانے کی کوشش کی۔ سعودی گزٹ کے مطابق گرفتار افراد میں تین خواتین بھی شامل ہیں۔ حراست میں لیے گئے افراد میں ابراہیم عبدالرحمٰن، محمد فہد الریبا، عبدالعزیز محمد المیشل، لوجیئن ہڈلوئل، عزیزہ محمد الیوسف اور ایمان فہد النفجان شامل ہیں جب کے ساتویں ملزم کی شناخت کو خفیہ رکھا گیا ہے۔