مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فلسطین پر اسرائیل کے 70 سالہ غاصبانہ قبضہ کی سالگرہ کے موقع پر امریکہ نے بیت المقدس میں اپنا سفارتخانہ سرکاری طور پر کھول دیا ہے۔ اس موقع پر ایک تقریب منعقد کی گئی جس سے مقبوضہ فلسطین میں امریکہ کے سفیر ڈیویڈ فریڈ مین نے خطاب کیا۔
اس تقریب سے امریکہ کے نائب وزير خارجہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل کے گہرے تعلقات ہیں ۔ امریکہ کل بھی اسرائیل کے ساتھ تھا اور آج بھی اسرائیل کے ساتھ ہے۔ اس نے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ پمپئو نے بھی بیت المقدس میں امریکی سفارتخانہ کھلنے پر خوشی اور مسرت کا اظہار کیا ہے۔