رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج سہ پہر کو سری لنکا کے صدر سری سینا اور اس کے ہمراہ وفد سے ملاقات میں فرمایا: ایشیائي ممالک کو زیادہ سے زیادہ باہمی تعاون پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج سہ پہر کو سری لنکا کے صدر سری سینا اور اس کے ہمراہ وفد سے ملاقات میں فرمایا: ایشیائي ممالک کو زیادہ سے زیادہ باہمی تعاون پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے کیونکہ باہمی تعاون سے تعلقات مضبوط اور مستحکم ہوتے ہیں۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے دونوں ممالک کے تاریخی اور ثقافتی تعلقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: ایران اور سری لنکا کے اقتصادی اور تجارتی تعلقات کی موجودہ سطح  دونوں ممالک کی ظرفیتوں سے بہت کم ہیں۔ ایشیا ئی ممالک کو باہمی تعلقات کو مضبوط و مستحکم بنانے اور فروغ دینے پر توجہ زیادہ سے زیادہ مبذول کرنی چاہیے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ایران کی سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں ترقی اور پیشرفت کو دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے کے سلسلے میں اہم قراردیتے ہوئے فرمایا: اسلامی جمہوریہ ایران سری لنکا کے ساتھ  باہمی تعلقات کو مضبوط بنانے اور فروغ دینے کے لئے آمادہ ہے۔

اس ملاقات میں صدر حسن روحانی بھی موجود تھے سری لنکا کے صدر سری سینا نے سری لنکا کے عوام کا ایرانی قوم اور رہبر معظم کو گرم سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور سری لنکا کے حکام نے باہمی تعلقات کو فروغ دینے کا پختہ عزم کرلیا ہے۔