فرانس کے وزير خارجہ نے امریکہ کے مشترکہ ایٹمی معاہدے سے علیحدہ ہونے پر سخت رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کو عالمی پولیس کا کردار ادا کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور مشترکہ ایٹمی معاہدہ ختم نہیں ہوا ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانس 24 کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فرانس کے وزير خارجہ  لودریان نے امریکہ کے مشترکہ ایٹمی معاہدے سے علیحدہ ہونے پر سخت رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کو عالمی پولیس کا کردار ادا کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور مشترکہ ایٹمی معاہدہ ختم نہیں ہوا ۔ فرانسیسی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکہ کو دنیا میں پولیس کا کردار ادا کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔ امریکہ کا مشترکہ ایٹمی معاہدے سے خارج ہونا تاریخی غلطی ہے۔ فرانسیسی وزیر خارجہ نے کہا کہ فرانس کے صدر میکرون اس سلسلے میں ایران کے صدر روحانی سے گفتگو کریں گے اور ایران سے کہیں گے کہ وہ مشترکہ ایٹمی معاہدے کی حمایت جاری رکھے اور فرانس بھی مشترکہ ایٹمی معاہدے کی حمایت جاری رکھےگا۔