امریکہ میں ریپبلکن پارٹی کے سنیٹر اور سینیٹ میں مسلح افواج کی کمیٹی کے سربراہ جان مک کین نے بیماری کے بستر پر بھی اپنے مؤقف پر قائم رہتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو میرے جنازے میں شرکت کی اجازت نہیں ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے این بی سی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں ریپبلکن پارٹی کے سنیٹر اور سینیٹ میں مسلح افواج کی کمیٹی کے سربراہ جان مک کین نے بیماری کے بستر پر بھی اپنے مؤقف پر قائم رہتے ہوئے کہا ہے کہ  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو میرے جنازے میں شرکت کی اجازت نہیں ہے۔

اطلاعات کے مطابق جان مک کین نے وصیت کی ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کو اس کے جنازے اور مجلس ترحیم میں شرکت کی اجازت نہ دی جائے۔ ذرائع کے مطابق امریکی صدر نے سابق امریکی صدر جارج بش کی ماں کے جنازے میں بھی اختلاف کی وجہ سےشرکت نہیں کی۔ مک کین نے اس سے قبل کہا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ کی تمام روایات کو پامال کردیا ہے۔