مہر خبررساں ایجنسی نے آناتولی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے انقرہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عنقریب ترکی اور امریکہ کے وزراء خارجہ واشنگٹن میں ملاقات کریں گے۔ ترکی کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ملاقات کے سلسلے میں اتفاق ہوگیا ہے لیکن اس کی تاریخ ابھی مقرر نہیں کی گغی ہے اس نے کہا کہ چاوش اوغلو اوغلو اور مائیک پمپئو کے درمیان ملاقت کی تاریخ کا عنقریب اعلان کردیا جائےگا۔
اجراء کی تاریخ: 3 مئی 2018 - 22:58
ترکی کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ عنقریب ترکی اور امریکہ کے وزراء خارجہ واشنگٹن میں ملاقات کریں گے۔