امریکہ نے پاکستانی سفارتی عملے کی نقل و حرکت محدود کرتے ہوئے ان پر نئی پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ  نے پاکستانی سفارتی عملے کی نقل و حرکت محدود کرتے ہوئے ان پر نئی پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق امریکہ نے پاکستانی سفارت کاروں کی نقل و حرکت کے لیے نیاضابطہ اخلاق تیار کرلیا ہے جس کے تحت پاکستانی سفارتی عملے کو 45 کلومیٹر کے علاقے تک محدود کردیا گیاہے۔

اطلاعات کے مطابق  یکم مئی سے پاکستانی سفارت کار سفارت خانے اور قونصل خانوں سے 45 کلو میٹر سےدور جانے کے لیے اجازت لینے کے پابند ہوں گے جب کہ سفارت کاروں کو اپنی رہائش بھی 45 کلو میٹر کے اندر رکھنا ہوں گی۔ پاکستانی سفارت کار  یکم مئی سے نئے ہدایت نامے پر عملدرآمد کے پابند ہوں گےجب کہ اس پابندی سے پاکستانی سفارتی عملے کو کام میں نئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔