مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے وکیل مائیکل کوہن کے دفتر پر ایف بی آئی کے چھاپے کو امریکہ پر حملے کے مترادف قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایف بی آئی کا چھاپہ شرمناک اقدام ہے۔ اطلاعات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ کے تفتیشی ادارے ایف بی آئی کی جانب سے اپنے ذاتی وکیل مائیکل کوہن کے دفتر پر چھاپے اور اہم دستاویز تحویل میں لینے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے چھاپے کو شرم آور قراردیا ہے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اختیارات سے تجاوز کرنے کی اجازت کسی کو نہیں دی جائے گی، یہ ایک شرمناک حرکت ہے۔ قبل ازیں ایف بی آئی نے ڈونلڈ ٹرمپ کے ذاتی وکیل مائیکل کوہن کے دفتر پر چھاپہ مار کر اہم دستاویزات تحویل میں لے لیں جن میں خاتون ماڈل " اسٹورمی ڈینیلز" اور ٹرمپ کے ناجائز تعلقات کے معاملے پر خاموش رہنے کے لیے ماڈل کو رقم کی ادائیگی سے متعلق دستاویز بھی شامل ہے۔ امریکی صدر نے ماڈل سے کسی قسم کے تعلق اور رقم کی ادائیگی کی تردید کی تھی۔
اجراء کی تاریخ: 10 اپریل 2018 - 19:33
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے وکیل مائیکل کوہن کے دفتر پر ایف بی آئی کے چھاپے کو امریکہ پر حملے کے مترادف قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایف بی آئی کا چھاپہ شرمناک اقدام ہے۔