اجراء کی تاریخ: 7 اپریل 2018 - 18:15

شام کے سرحدی شہر عفرین پر ترک فوجیوں نے قبضہ کررکھا ہے لیکن سنی کرد باغیوں کی مزاحمت کا سلسلہ بھی جاری ہے کردباغیوں نے ایک حملے میں ترکی کے 4 فوجیوں کو ہلاک کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الیوم السابع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کے سرحدی شہر عفرین پر ترک فوجیوں نے قبضہ کررکھا ہے لیکن سنی کرد باغیوں کی مزاحمت کا سلسلہ بھی جاری ہے کردباغیوں نے ایک حملے میں ترکی کے 4 فوجیوں کو ہلاک کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق کرد باغیوں نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ عفرین شہر کی القلات روڈ کے اطراف میں ترک فوج کے ایک اجتماع پر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں ترکی کے 4 فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ کرد باغیوں کے بیان کے مطابق ترک فوج غاصب ہے  اور غاصب فوج کا مقابلہ جاری رہےگا۔