فلسطینی ذرائع کے مطابق غزہ سرحد پر " وطن واپسی " پر مبنی مظاہرے میں ہزاروں فلسطینیوں نے شرکت کی جبکہ اسرائیلی فوجیوں کی تازہ ترین فائرنگ کے نتیجے میں 2 فلطسینی شہید اور 250 زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطین الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ غزہ سرحد پر " وطن واپسی "  پر مبنی مظاہرے میں ہزاروں فلسطینیوں نے شرکت کی جبکہ اسرائیلی فوجیوں کی تازہ ترین فائرنگ کے نتیجے میں 2 فلطسینی شہید اور 250 زخمی ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوجیوں کی براہ راست فائرنگ کے نتیجے میں 2 فلسطینی شہید اور 250 زخمی ہوگئے ہیں۔

ادھربعض عالمی رہنماؤں نے اسرائیل پر زوردیا ہے کہ وہ فلسطینی عوام کے خلاف طاقت کے بے جا استعمال سے پرہیز کرے۔ واضح رہے کہ غزہ میں جمعہ سے لیکر اب تک  2 درجن  فلسطینی شہید ہوگئے ہیں جبکہ 1250 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں جن کا اسپتال میں علاج جاری ہے۔