اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع جنرل امیر حاتمی نے ماسکو میں دہشت گردی کو امریکہ اور اسرائیل کا تحفہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شام اور عراق کی بھر پور مدد کی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع جنرل امیر حاتمی نے ماسکو میں سکیورٹی کانفرنس کے ضمنم يں قزاقستان کے وزیر دفاع سے ملاقات میں دہشت گردی کو امریکہ اور اسرائیل کا تحفہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شام اور عراق کی بھر پور مدد کی۔ ایرانی وزیر دفاع نے قزاقستان کی طرف سے علاقہ میں امن و ثبات کے سلسلے میں قادامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ قزقستان نے آستانہ مذاکرات کی میزبانی کرکے خطے میں اور خاص طور پر شام میں قیام امن کے سلسلے میں اہم اور بنیادی کردار ادا کیا ہے۔ ایرانی وزیر دفاع نے کہا کہ امریکہ دہشت گردوں کے ذریعہ علاقائی ممالک میں عدم استحکام پیدا کررہا ہے۔

اس ملاقات میں قزاقستان کے وزیر دفاع نے بھی دہشت گردی کو بہت بڑی آفت ، مصیبت اور عالمی خطرہ قراردیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کا مقابلہ بہت ضروری ہے اور ایران کی طرف سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عراق اور شام کی مدد قابل قدر ہے۔