اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزير خارجہ سید عباس عراقچی نے افغانستان میں موجود غیر ملکی افواج کو افغانستان میں جنگ اور بدامنی کا اصلی سبب قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان سے غیر ملکی افواج کا انخلاء افغانستان میں قیام امن کے سلسلے میں مددگار ثابت ہوگا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزير خارجہ سید عباس عراقچی نے افغانستان میں موجود غیر ملکی افواج کو افغانستان میں جنگ اور بدامنی کا اصلی سبب قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان سے غیر ملکی افواج کا انخلاء افغانستان میں قیام امن کے سلسلے میں مددگار ثابت ہوگا۔

ایران کے نائب وزیر خارجہ ایک اعلی وفد کے ہمراہ  افغان امن کانفرنس میں شرکت کے لئے تاشقند کے دورے پر ہیں۔

سید عباس عراقچی نے کانفرنس سے خطاب میں غیر ملکی افواج کو افغانستان میں جنگ کا اصلی سبب قراردیتے ہوئے کہا کہ افغانستان جنگ کار اہ حل غیر ملکی لشکر کشی سے حل نہیں ہوگا اور ماضی کے تجربات اس بات کا واضح ثبوت ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ غیر ملکی افواج کے انخلا  سے افغانستان میں امن و صلح بر قرار کرنے میں مدد ملےگی۔ ازبکستان میں افغانستان امن کانفرنس میں ایران، ازبکستان اور افغانستان سمیت 25 ممالک اور بین الاقوامی اداروں کے نمائندے شریک ہیں۔