عرب ذرائع کے مطابق سعودی عرب نے عراق میں آئندہ ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں مداخلت کے سلسلے میں 100 ملین ڈالر کی خطیر رقم مخصوص کردی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العالم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب نے عراق  میں آئندہ ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں مداخلت کے سلسلے میں 100 ملین ڈالر کی خطیر رقم مخصوص کردی ہے۔ اطلاعات کے مطابق سعودی عرب نے عراق کے پارلیمانی انتخابات میںم داخلت کے سلسلے میں ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جس کی سربراہی عراق میں سعودی عرب کے سابق سفیر ثامر السبھان کررہے ہیں۔ سعودی عرب کی عراق کے پارلیمانی انتخابب سےم تعلق کمیٹی میں فوج اور انٹیلیجنس کے افسران بھی شامل ہیں۔ جنھیں اربیل، بغداد ۔ امان اور دبئی میں تعینات کیا گيا ہے۔ اطلاعات کے مطابق سعودی عرب نے عراق میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات میںم داخلت کے لئے 100 ملین ڈالر مختص کئے ہیں۔