مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانوی وزير اعظم تھریسامے نے روس کو سب کے لئے خطرہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ماسکو پوری دنیا کے لئے حطرہ ہے۔ اطلاعات کے مطابق برطانوی وزیر اعظم آج برسلزیورپی ممالک کے سربراہی اجلاس سے خطاب کریں گی اور اس اجلاس میں وہ روس کو عالمی امن کے لئے خطرہ قراردیں گی۔ روس اور برطانیہ کے درمیان کشیدگی جاری ہے روس نے بھی برطانیہ کے 23 سفارتکاروں کو ملک بدر کرنے کا حکم دیدیا ہے اس سے قبل برطانوی وزیر خارجہ نے روسی صدر کو ہٹلر سے تشبیہ دی تھی۔
اجراء کی تاریخ: 22 مارچ 2018 - 13:53
برطانوی وزير اعظم تھریسامے نے روس کو سب کے لئے خطرہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ماسکو پوری دنیا کے لئے حطرہ ہے۔