سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان بڑے شیطان امریکہ کے قریبی ساتھی ہیں اور وہ کل واشنگٹن میں بڑے شیطان امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات اور گفتگو کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کایا ہے کہ سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان بڑے شیطان امریکہ کے قریبی ساتھی ہیں اور وہ کل واشنگٹن میں بڑے شیطان امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات اور گفتگو کریں گے۔ اس ملاقات میں بڑے اور چھوٹے شیطان  عالم اسلام بالخصوص ایران کے بارے میں اپنی معاندانہ سازشوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے سلسلے میں تبادلہ خیال کریں گے۔ عالمی سطح پر امیرکہ کے منفور ترین صدر ٹرمپ کے ساتھ سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان کے قریبی اور دوستانہ تعلقات ہیں۔ سعودی عرب نے ایران پر دباؤ قائم کرنے کے لئے ٹرمپ کو بڑے پمیانے پر رشوت بھی دے رکھی ہے۔ ملاقات میں محمد بن سلمان دفاعی سودوں اور طیاروں کی خریداری کو آخری شکل دیں گے ۔ اس کے علاوہ صدر ٹرمپ اور سعودی ولی عہد کی ملاقات میں سیاسی مسائل کے علاوہ دفاعی اور خطے کی اسٹریٹیجک صورتحال بھی زیر غور رہے گی۔ مبصرین اس ملاقات کو شام میں جاری خانہ جنگی اور یمن اور قطر کے حوالے سے بھی اہم قرار دے رہے ہیں ملاقات میں اسرائیل اور فلسطین کے مذاکرات کی بحالی اور سرمایہ کاری کے معاملات بھی گفتگو کا حصہ ہوں گے۔

سعودی عرب بیت المقدس کے بارے میں امریکی صدر ٹرمپ کے فیصلے کی بھی تائید کرچکا ہے۔ عرب ذرائع کے مطابق سعودی عرب اس وقت اسلام اور مسلمانوں کی پشت میں خنجر گھونپ رہا ہے سعودی عرب آج اسلام کے بجائے  ابولہب اور ابو جہل کے نقش قدم پر چل رہا ہے۔ سعودی عرب کے خآئن بادشاہ نے ٹرمپ کے ساتھ دوستی کرکے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کی حیثیت اور عزت کو بھی مجروح کیا ہے۔