اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف نے امریکہ کے صدر ٹرمپ کی طرف سے عالمی معاہدوں کو نظر انداز کرنے کی پالیسی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا میں کوئی بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ معاہدہ کرنے کے لئے تیار نہیں ہوگا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف نے امریکہ کے صدر ٹرمپ کی طرف سے عالمی معاہدوں کو نظر انداز کرنے کی پالیسی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا میں کوئی بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ معاہدہ کرنے کے لئے تیار نہیں ہوگا۔انھوں نے کہا کہ امریکی صدر آمرانہ روش پر گامزن ہیں اور یہ روش اس وقت دنیا میں قابل قبول نہیں ہے۔ اس وقت کوئی بھی ملک امریکہ کی بالا دستی کو ماننے کے لئے تیار نہیں ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ اگر عالمی معاہدے صرف چند برسوں کے لئے ہوں تو ایسے معاہدوں سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا ۔ امریکہ کے موجودہ صدر نے عالمی معاہدوں کو نشانہ بنا رکھا ہے لہذا امریکہ میں  جب تک ٹرمپ صدارت  کے عہدے پر فائز ہیں تب تک  کوئی بھی ملک امریکہ سے معاہدے نہیں کرےگا۔ کیونکہ امریکہ اپنے وعدوں پر عمل پیرا نہیں ہے۔