رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے ایک پیغام میں آیت اللہ نصر اللہ شاہ آبادی کے انتقال پر تعزیت اور تسلیت پیش کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے ایک پیغام میں آیت اللہ نصر اللہ شاہ آبادی کے انتقال پر مرحوم کے پسماندگان ، شاگردوں اور ارادتمندوں کوتعزیت اور تسلیت پیش کی ہے۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اپنے پیغام میں آیت اللہ شاہ آبادی کو انقلاب اسلامی کا وفادار قراردیتے ہوئے فرمایا: مرحوم انقلاب اسلامی کے بہترین خدمتگزاروں اور وفاداروں میں شامل تھے اور وہ حضرت امام (رہ) کے قریبی شاگرد تھے ۔ اللہ تعالی مرحوم کے درجات ک بلندفرمائے اور پسماندگان صبر جمیل عطا فرمائے۔