اجراء کی تاریخ: 11 مارچ 2018 - 20:15

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ ایک اعلی وفد کے ہمراہ پاکستان روانہ ہو گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف  ایک اعلی سطح کے سیاسی اور اقتصادی  وفد کے ہمراہ پاکستان روانہ ہو گئے ہیں۔ ایرانی وزیر خارجہ اس سفر میں پاکستان کے وزير خارجہ خواجہ آصف ، پاکستانی وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور  پاکستان کے دیگر اعلی حکام کے ساتھ دوطرفہ تعلقات اور علاقائي امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔