ترک فوج کے سربراہ نے دعوی کیا ہے کہ ترک فوج نے شام کے شہر عفرین میں 3291 کرد باغیوں کو ہلاک کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترک فوج کے سربراہ نے دعوی کیا ہے کہ ترک فوج نے شام کے شہر عفرین میں شاخ زیتون فوجی آپریشن میں 3291 کرد باغیوں کو ہلاک کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ترک فوج کو عفرین علاقہ میں سنی کردوں کی شدید مزاحمت کا سامنا ہے۔ ادھر ترک صدر کا کہنا ہے کہترک فوجیں عنقریب عفرین شہر کا محاصرہ کرلیں گی۔ ذرائع کے مطابق ترکی نے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 20 جنوری کو شام  کے علاقہ عفرین پر فوجی کارروائی کا آغاز کردیا جس میں اب تک درجنوں ترک فوجی بھی ہلاک ہوگئے ہیں۔