مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ قطر کے وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے قطر کے بحران کے بارے میں سعودی رعب کے ولیعہد کے بیان کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کی طرف سے قطر کا بار بار نام لینے سے ظاہر ہوتا ہے کہ سعودی عرب قطر کے بحران میں بری طرح پھنس گیا ہے۔
قطری وزیر خارجہ نے بیلجيئم میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب خطے میں بحران پیدا کرنے میں کافی مہارت رکھتا ہے لیکن وہ بحران کو حل کرنے میں ناکام ہوجاتا ہے۔ قطر کے وزير خارجہ نے کہا کہ قطر کے بحران میں سعودی عرب بری طرح پھنس گیا ہے کیونکہ قطر نے سعودی عرب کی تمام گھناؤنی سازشوں کو ناکام بنادیا ہے۔
قطری وزیر خارجہ نے کہا کہ سعودی عرب خود دہشت گردوں کی حمایت کرتا ہے اکثر دہشت گرد سعودی عرب کے شہری ہیں لیکن الٹا چور کوتوال کو ڈانٹتا ہے۔ سعودی عرب جو خود دہشت گردی کا محور ہے وہ دہشت گردی کا الزام دوسرے ممالک پر عائد کرتا ہے۔ قطر کے وزیر خارجہ نے قطری عوام کے بارے میں سعودی عرب کی تشبیہات پر تعجب کرتے ہوئے کہا کہ اگر چہ قطر ایک چھوٹا ملک ہے لیکن قطریوں کی عقل بڑی اور دل بڑا ہے۔ ممکن ہے بعض ملک بڑے ہوں لیکن عقل کے لحاظ سے کمزور اور تنگ دل ہوں۔