اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے تصدیق کی ہے کہ سعودی عرب نے ہندوستانی ایئرلائن " ایئر انڈیا" کو اسرائیل کی پروازوں کیلئے اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دے دی ہے جس کے بعد سعودی عرب کی منافقت اور اسلام و مسلمانوں کے خلاف گہری سازش مزید نمایاں ہوگئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہا ارثض کے حوالے سے نقل کیا ہے کہاسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے تصدیق کی ہے کہ سعودی عرب نے  ہندوستانی ایئرلائن " ایئر انڈیا"  کو اسرائیل کی پروازوں کیلئے اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دے دی ہے جس کے بعد سعودی عرب کی منافقت اور اسلام و مسلمانوں کے خلاف گہری سازش مزید نمایاں ہوگئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق اسرائیل جانے کے لیے " ایئر انڈیا "  کو یمن کے جنوب سے جانا پڑتا ہے جو بہت لمبا راستہ ہے تاہم سعودی حکومت کے اس فیصلے کے بعد بھارتی دارالحکومت نئی دلی ایئرپورٹ سے اسرائیل کے ایئرپورٹ تل ابیب تک فضائی سفر میں دو سے ڈھائی گھنٹے کم ہوجائیں گے جس سے نہ صرف ایئرلائن کو فائدہ ہوگا بلکہ مسافروں کیلیے ٹکٹ کی قیمت میں بھی کمی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ  ہندوستانی ایئرلائن نے گزشتہ ماہ سعودی فضائی حدود کی اجازت ملنےکادعویٰ کیاتھا جب کہ ہندوستانی ایئرلائن نےاسرائیل کیلیےہفتہ وار 3 پروازوں کابھی اعلان کیاتھا۔ عرب ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے اسرائيل کے ساتھ خفیہ رابطے اج کھل کر سامنے آرہے ہیں اور سعودی عرب کے نام نہاد خادم الحرمین ملک سلمان کی اسلام اور مسلمانوں بالخصوص مسئلہ فلسطین کے بارے میں خيانت روزبروز طشت از بام  ہورہی ہے۔ سعودی عرب کے امریکہ نواز ولی عہد محمد بن سلمان خواتین کی آزادی  کے سلسلے میں نت نئے فیصلے کر رہے ہیں کہ جن کا سعودی عرب کی تاریخ میں کبھی تصور نہیں کیا گیا تھا۔ خواتین کے لئے ڈرائیونگ کی اجازت سے لے کر اسٹیڈیم میں جا کر میچ دیکھنے، میراتھن ریس منعقد کرنے اوراب سیاحوں کی رہنمائی  کی اجازت بھ دیدی ہے۔ سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان نے اب یہ اعلان کیا ہے کہ سعودی خواتین بیرون ملک سے آنے والے سیاحوں کی رہنمائی کی ڈیوٹی بھی سنبھال سکتی ہیں، یعنی ٹورسٹ گائیڈ بھی بن سکتی ہیں۔