امریکہ کی نائب معاون وزیر خارجہ ایلس ویلز نے کہا ہے کہ امریکہ اور پاکستان کے تعلقات میں تناؤ ہے لیکن امریکہ پاکستان سے تعلقات منطقع نہیں کررہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے وائس آف امریکہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کی  نائب معاون وزیر خارجہ ایلس ویلز نے کہا ہے کہ  امریکہ اور پاکستان کے تعلقات میں تناؤ ہے لیکن امریکہ پاکستان سے تعلقات منطقع نہیں کررہا ہے۔ امریکی نائب معاون وزیر خارجہ ایلس ویلز کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں یہ ہر گز نہ سمجھا جائے کہ امریکہ پاکستان سے تعلقات منقطع کررہا ہے، امریکا پاکستان کو افغان استحکام کے لیے کلیدی حصہ سمجھتا ہے جب کہ  پاکستان کے مفادات کو بھی سامنے رکھا جائے گا۔ امریکی نائب معاون وزیر خارجہ ایلس ویلز کا کہنا تھا کہ جنوبی ایشیا میں تجارتی و معاشی تعلقات پر توجہ مرکوز ہے، انتہا پسند تنظیموں کے خلاف پاکستان سے شراکت داری چاہتے ہیں اور طالبان کی مذاکرات میں شرکت کا معاملہ آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔