افغانستان میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں کے نتیجے میں کم سے کم 6 داعش دہشت گرد ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں کے نتیجے میں کم سے کم 6  داعش دہشت گرد ہلاک اور  5 زخمی ہوگئے ہیں۔ افغان  پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شمالی صوبہ جوزچین میں سیکیورٹی فورسز نے مختلف اضلاع میں آپریشن کلین اپ کیا اس دوران جھڑپوں میں 6 داعش دہشت گرد ہلاک جبکہ 5 زخمی ہوگئے۔تاہم فورسز نے متعدد وہابی دہشت گردوں کو گرفتار بھی کرلیا ہے۔