مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے شام میں 30 روزہ جنگ بندی کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرتے ہوئےکہا ہے کہ اس عرصہ میں امدادی اور طبی سامان متاثرہ علاقوں تک پہنچایا جائے گا جبکہ جنگ بندی کا اطلاق دہشت گردوں پر نہیں ہوگا۔ شام کے دارالحکومت دمشق کے قریب واقع علاقے مشرقی غوطہ میں شامی اور روسی افواج کا وہابی دہشت گردوں کے خلاف فوجی آپریشن جاری ہے۔ اس علاقہ میں بڑي تعداد میں دہشت گرد بھی موجود ہیں جو دارالحکومت دمشق پر راکٹوں سے متعدد بار حملے کرچکے ہیں۔ کویت اور سوئیڈن نے غوطہ میں جاری آپریشن رکوانے کے لیے مشترکہ طور پر سلامتی کونسل میں شام میں 30 روزہ جنگ بندی کی قرارداد پیش کی جو متفقہ طور پر منظور ہوگئی۔ یہ قرارداد جمعرات کو پیش ہوئی تھی لیکن روس کی مخالفت اور ارکان کے درمیان عدم اتفاق رائے کی وجہ سے قرارداد دو روز کی تاخیراور ترمیم کے بعد منظور ہوئی۔ پہلی قرارداد میں دہشت گردوں کو بچانے کی کوش کی جارہی تھی جسے روس نے قبول نہیں کیا البتہ دہشت گردوں کے خلاف کاررراوئي کی اجازت کے بعد روس نے قرارداد کی حمایت کردی ۔
اجراء کی تاریخ: 25 فروری 2018 - 12:36
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے شام میں 30 روزہ جنگ بندی کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرتے ہوئےکہا ہے کہ اس عرصہ میں امدادی اور طبی سامان متاثرہ علاقوں تک پہنچایا جائے گا جبکہ جنگ بندی کا اطلاق دہشت گردوں پر نہیں ہوگا۔