مہر خبررساں ایجنسی کی اردو سروس کے مطابق رہبرمعظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگی میں حسینیہ امام خمینی (رہ)میں پیغمبر اسلام (ص) کی لخت جگر حضرت فاطمہ زہرا (س) کی شہادت کی مناسبت سے پہلی شب میں مجلس عزا منعقد ہوئی۔ مجلس عزا میں اعلی حکام اور عوام کے مختلف طبقات نے شرکت کی۔
حجۃ الاسلام والمسلمین صدیقی نے مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کے فضائل و مصائب بیان کرتے ہوئے کہا کہ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا اللہ تعالی کی بندہ کامل تھیں اور انھوں نے اپنے خطبوں اور گریہ کے ذریعہ عوام کی ہدایت اور اس دور کے منافقوں کے چہرے سے نقاب کشائی کرکے انھیں رسوا کیا۔
مجلس عزا میں جناب ارضی نے صدیقہ کبری کے مصائب میں نوحہ خوانی اور مرثیہ خوانی کی۔ حسینیہ امام خمینی (رہ) میں ایام فاطمیہ کی مناسبت سے مجالس عزا کا سلسلہ تین دن تک برقرار رہےگا۔