مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے دارالحکومت نئی دہلی میں اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی اور ہندوستانی وزير اعظم نریندر مودی کی موجودگي میں ہندوستان اور ایران نے باہمی تعاون کے 15 معاہدوں اور دستاویزات پر دستخط کردیئے ہیں۔
ہندوستانی وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی نے حیدرآباد ہاؤس میں باہمی بات چیت کے دوران ایرانی صدر حسن روحانی کا ہندوستان آنے پر خیرمقدم کیا۔ دونوں رہنماؤں نے تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، مواصلات، دفاع اور سلامتی جیسے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔