اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے رشوت ستانی کےالزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اُنہیں یقین ہے کہ سچائی سامنے آئے گی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے رشوت ستانی کےالزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اُنہیں یقین ہے کہ سچائی سامنے آئے گی۔ اطلاعات کے مطابق نیتن یاہو نے اسرائیلی ٹی وی پر خطاب میں رشوت ستانی کے معاملے میں مقدمہ چلانے کے سلسلے میں پولیس کے بیان کو تنقید کا نشانہ بنایا ۔

اسرائیلی وزیر اعظم کا یہ بیان پولیس کے اس بیان کے بعد آیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ ان کے خلاف اتنے شواہد ہیں کہ انہیں رشوت، فراڈ اور خیانت کے دو مختلف معاملوں میں مورد الزام ٹھہرایا جا سکتا ہے۔ نیتن یاہو کے مطابق  تمام الزامات بےکار ثابت ہوں گے۔