اجراء کی تاریخ: 13 فروری 2018 - 08:50

پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ افغانستان کے دارالحکومت کابل پہنچ گئے ہیں جہاں وہ چیف آف ڈیفنس کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی پاکستان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ افغانستان کے دارالحکومت کابل پہنچ گئے ہیں جہاں وہ چیف آف ڈیفنس کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

پاک فوج کے تعلقات عامہ " آئی ایس پی آر"  کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ کابل پہنچ گئے ہیں جہاں وہ چیف آف ڈیفنس کانفرنس میں شرکت کریں گے،کانفرنس میں  افغان آرمی چیف سمیت کئی ممالک کے فوجی سربراہان  بھی شرکت کریں گے ۔