مہرخبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فرانس کے وزير خارجہ جان ایو لودریان عراقی حکام سے ملاقات اور گفتگو کے لئے بغداد پہنچ گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق فرانسیسی وزير خآرجہ اس سفر میں عراق کے وزير خارجہ ابراہیم جعفری اور وزیر اعظم حیدر العبادی سے دو طرفہ تعلقات اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔
اجراء کی تاریخ: 12 فروری 2018 - 11:44
فرانس کے وزير خارجہ عراقی حکام سے ملاقات اور گفتگو کے لئے بغداد پہنچ گئے ہیں۔