مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے جنوبی کوریا کے صدر مون جئی کو ملاقات کے لئے اپنے ملک آنے کی دعوت دی ہے۔ جنوبی کوریا کے صدر مون جئی کے ترجمان کم ائی کیوم کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے ملاقات کی پیش کش کی ہے۔ اطلاعات کے مطابق شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے جنوبی کوریا کے صدر مون جئی کو ملاقات کے لئے اپنے ملک آنے کی دعوت دی ہے۔ جنوبی کوریا کے صدر مون جئی کے ترجمان کم ائی کیوم نے خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملاقات کی دعوت کم جونگ ان کی بہن کم یوجونگ پیو چانگ نے دی ہے جو جنوبی کوریا کے شہر پیانگ چنگ میں ہونے والے سرمائی اولمپکس کی تقریبات میں شرکت کے لئے جنوبی کوریا کے دورے پر ہیں۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ سیئول میں واقع صدارتی محل میں دیئے گئے ظہرانے میں صدر مون جئی سے کم جونگ کی بہن نے نفسِ نفیس ملاقات کی اور کم جونگ ان کا پیغام پہنچایا اور اپنے ملک شمالی کوریا میں آنے کی دعوت دی۔