مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں راولپنڈی نیب ادارے نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو آج طلب کیا تھا جہاں العزیزیہ کیس میں ضمنی ریفرنس کیلیے ان کابیان ریکارڈ کیا جانا تھا لیکن سابق وزیر اعظم نوازشریف آج نیب عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف کو آج نیب راولپنڈی کی عدالت میں پیش ہونا تھا لیکن وہ اسلام آباد روانہ نہیں ہوئے جس کے باعث وہ آج نیب عدالت میں پیش نہیں ہوئے تاہم اب وہ 13 فروری کو نیب عدالت میں پیش ہوں گے۔
سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ انوسٹمنٹ کے ضمنی ریفرنسز تیارہورہے ہیں جب کہ ضمنی ریفرنسزڈی جی نیب راولپنڈی عرفان نعیم منگی کی زیرنگرانی تیارکیےجارہے ہیں، نئےضمنی ریفرنس میں بیرون ملک سےحاصل دستاویزات شامل کی جارہی ہیں۔