جنوبی یمن نامی اتحاد کونسل نے عدن کے 90 فیصد علاقہ کو یمن کے فراری اور سعودی عرب کے حمایت یافتہ صدر منصور ہادی کے حامی فوجیوں سے آزاد کرالیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جنوبی یمن نامی اتحاد نے عدن کے 90 فیصد علاقہ کو یمن کے فراری اور سعودی عرب کے حمایت یافتہ صدر منصور ہادی کے حامی فوجیوں سے آزاد کرالیا ہے۔ جنوبی یمن نامی اتحاد کونسل  نے منصور ہادی کے فوجیوں کے آخری مورچوں کو بھی محاصرے میں لے رکھا ہے اور ان پر گولہ باری کا سلسلہ جاری ہے۔واضح رہے کہ جنوبی یمن اتحاد کونسل کو متحدہ عرب امارات کی حمایت حاصل ہے جبکہ فراری صدر منصور ہادی کے حامی فوجیوں کو سعودی عرب کی حمایت حاصل ہے۔ اس سے قبل جنوبی یمن اتحاد کونسل نے فراری صدر منصور ہادی کے استعفی کا مطالبہ کیا تھا۔