مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے تنقید کے بعد امریکہ کے وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی کے نائب سربراہ انڈریو مک کیب نے استعفیٰ دے دیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق انڈریو مک کیب ایف بی آئی کے ڈپٹی ڈائریکٹر تھے اور گزشتہ برس انہوں نے کچھ وقت کے لیے ادارے کے قائم مقام سربراہ کی حیثیت سے بھی ذمہ داریاں نبھائیں۔ وہ مارچ میں ریٹائر ہونے والے تھے تاہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان پر کئی مرتبہ سیاسی تعصب کے الزامات عائد کئے تھے، جس پر انہوں نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔واضح رہے کہ ٹرمپ گزشتہ برس سیاسی ناپسندیدگی پر ایف بی آئی کے سربراہ جیمز کومی کو بھی نکال چکے ہیں۔