مہر خبررساں ایجنسی نے شامی کرد باغیوں کے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کے شہر عفرین میں کرد باغیوں نے ترک جارح فوج کے 4 ٹینکوں کو تباہ کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق شام کے کرد باغیوں کی ترک فوج کے خلاف دفاعی کارروائيوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ ترک فوج بھی عفرین شہر کے اطراف کے دیہاتوں میں کرد باغیوں کے خلاف حملے جاری رکھے ہوئے ہے کرد باغیوں نے ایک بیان میں کہا ہے کہ انھوں نے ترک فوج کے 4 ٹنیکوں کو تباہ کردیا ہے جبکہ اس حملے میں کئی ترک فوجی مارے گئے ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 27 جنوری 2018 - 12:15
شام کے شہر عفرین میں کرد باغیوں نے ترک جارح فوج کے 4 ٹینکوں کو تباہ کردیا ہے۔