سعودی عرب نے کویت کے وزیر صنعت و تجارت کی توہین کی ہے جس پر کویت نے سعودی عرب پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب نے کویت کے وزیر صنعت و تجارت کی توہین کی ہے جس پر کویت نے سعودی عرب پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔ کویت کے نائب وزیر خارجہ خالد الجار اللہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے کویت کے وزیر صنعت و تجارت خالد الروضان کی توہین کرکے ثات کردیا ہے کہ سعودی عرب کسی اخلاقی اور سیاسی معیار کا قائل نہیں ہے ۔ کویت کے نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم نے اپنے اعتراض کو باقاعدہ طور پر سعودی عرب کے سفیر کو پیش کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کویت کے وزیر صنعت و تجارت نے قطر کے امیر شیخ تمیم  بن حمد آل ثانی سے ملاقات کی تھی جس پر سعودی عرب کے شاہی دربار کے مشیر ترکی آل شیخ نے شدید تنقید کی اور نازیبا جملات کا استعمال کیا۔