روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف اور امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن نے ٹیلیفون پر شمالی کوریا کے بارے میں گفتگو اور تبادلہ خیال کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف اور امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن نے ٹیلیفون پر شمالی کوریا کے بارے میں گفتگو اور تبادلہ خیال کیا۔ روس اور امریکہ کے وزراء خارجہ نے اس گفتگو میں اعلان کیا کہ شمالی کوریا کو سکیورٹی کونسل کی قراردادوں پر عمل کرنا چاہیے کیونکہ سکیورٹی کونسل نے بارہا شمالی کوریا کے میزائل تجربات کی مذمت کی ہے۔ روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکہ کی لفاظی سے جزیرہ نما کوریا میں مزید کشیدگی  پیدا ہوگی لہذا جزیرہ نما کوریا کے معاملے کو مذاکرات کے ذریعہ حل کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔