مہر خبررساں ایجنسی نے آناتولی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی نے شام کے علاقے عفرین میں فوجی آپریشن کے دوران کرد باغی ملیشیا کے 260 افراد کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ترکی کی فوج کی جانب سے جاری بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ شام کے سرحدی شہرعفرین میں آپریشن کے دوران 4 روز میں سیکڑوں سنی کردوں کو ہلاک کردیا گیا ہے، ہلاک ہونے والوں میں کرد باغی ملیشیا کے 260 ارکان بھی شامل ہیں۔ ترک فوج کا گزشتہ 5 روز سے عفرین میں آپریشن جاری ہے۔ ادھر شامی حکومت نے امریکہ اور ترکی کی شام میں فوجیم داخلت کی مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی قراردیا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 24 جنوری 2018 - 13:51
ترکی نے شام کے علاقے عفرین میں فوجی آپریشن کے دوران کرد باغی ملیشیا کے 260 افراد کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔