مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدارتی محل وائٹ ہاؤس کی ترجمان سارہ سینڈرز نے پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہوٹل پر دہشت گردانہ حملے میں ملوث طالبان رہنماؤں کو فوری طور پرگرفتار کرے۔ اطلاعات کے مطابق وائٹ ہاؤس کی ترجمان نے پریس بریفنگ کے دوران افغان طالبان قیادت اور حقانی نیٹ ورک کی پاکستان میں موجودگی کا بالواسطہ الزام لگاتے ہوئے کہا کہ کابل ہوٹل پر حملے میں ملوث طالبان رہنماؤں کو فوری طور پر گرفتار یا بے دخل کیا جائے۔ اس کے علاوہ اِس طالبان گروپ کو پاکستانی سرزمین استعمال کرنے سے بھی روکا جائے۔
اجراء کی تاریخ: 23 جنوری 2018 - 14:07
امریکی صدارتی محل وائٹ ہاؤس کی ترجمان سارہ سینڈرز نے پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہوٹل پر دہشت گردانہ حملے میں ملوث طالبان رہنماؤں کو فوری طور پرگرفتار کرے۔