مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم کی ہندوستان آمد پر دارالحکومت نئی دہلی سمیت دیگرشہروں میں فلسطین کے حق اور اسرائیل کی مخالفت میں عظیم مظاہرے ہوئے ہیں اسم وقع پر کرگل میں ایک عظیم مظاہرے کا اہتمام کیا گیا ۔مظاہرین نے اسرائیلی وزیر اعظم کو گاندھی کی سرزمین سے باہر نکالنے کا مطالبہ کیا ۔ دارالحکومت دہلی سمیت کئی شہروں میں اسرائیلی وزير اعظم کے پتلے اور اسرائیلی پرچم کو نذر آتش کیا گیا۔ نئی دہلی میں مسلمانوں نے فلسطینیوں پراسرائیلی مظالم کے خلاف احتجاجی مارچ کیا،مظاہرین نے اسرائیل مخالف بینرز بھی تھام رکھے تھے ۔ اسرائیل مخالف نعرے لگاتے ہوئے شرکا نے اسرائیلی وزیر اعظم سے اسرائیل واپس لوٹنے کا مطالبہ کیا، احتجاج میں شریک افراد نے نیتن یاہو کا پتلا بھی جلایا۔ واضح رہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو ہندوستان کے 5 روزہ دورے پر ہیں۔ اس دورے میں 130کاروباری اور دفاعی شخصیات پر مشتمل وفد بھی اسرائیلی وزیراعظم کے ساتھ ہے۔
اجراء کی تاریخ: 15 جنوری 2018 - 17:45
اسرائیلی وزیر اعظم کی ہندوستان آمد پر دارالحکومت نئی دہلی سمیت دیگرشہروں میں فلسطین کے حق اور اسرائیل کی مخالفت میں عظیم مظاہرے ہوئے ہیں اس موقع پر کرگل میں بھی ایک عظیم مظاہرے کا اہتمام کیا گیا۔