مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فرانس کے صدر ایمانوئیل میکروں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلیفون پر گفتگو میں ایران اور گروپ 1+5 کے درمیان ہونے والے ایٹمی معاہدے پر عمل در آمد کا مطالبہ کیا ہے۔ فرانسیسی صدر نے کہا کہ دنیا کی ںظر ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کی تمدید یا عدم تمدید پر لگی ہوئی ہے۔ فرانس کے صدر نے کہا کہ مشترکہ ایٹمی معاہدہ ایک عالمی اور بین الاقوامی معاہدہ ہے اور امریکہ نے بھی اس معاہدے پر دستخط کئے ہیں اور اسے اپنے عہد کی پابندی کرنی چاہیے ۔ فرانس کے صدر نے کہا کہ ایران کے بیلسٹک میزائل اور خطے میں ایران کے اثر و رسوخ پر بھی گفتگو کا باب باز کیا جاسکتا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 12 جنوری 2018 - 11:34
فرانس کے صدر ایمانوئیل میکروں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلیفون پر گفتگو میں ایران اور گروپ 1+5 کے درمیان ہونے والے ایٹمی معاہدے پر عمل در آمد کا مطالبہ کیا ہے۔