ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے کہا کہ امریکہ فتح اللہ گولن کا حامی اور دہشت گرد تنظیموں کا طرفدار ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے حریت کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے کہا کہ امریکہ فتح اللہ گولن کا حامی اور دہشت گرد تنظیموں کا طرفدار ہے۔ ترک صدر نے ترک بینک ہالک کے سابق ڈائریکٹر پر نیویارک میں امریکی الزامات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کے ان الزامات سے واضح ہوگیا ہے کہ امریکہ فتح اللہ گولن اور دہشت گرد تنظیموں کا حامی اور طرفدار ہے۔ صدر اردوغان نے کہا کہ امریکہ نے 400 جریب زمین فتح اللہ گولن کے حوالے کررکھی ہے اور امریکہ اس کی بھر پور حمایت کررہا ہے۔ واضح رہے کہ ترک وزارت خارجہ نے ہالک بینک کے سابق ڈائریکٹر پر امریکی عدالت کے الزامات کو بے بنیاد قراردیتے ہوئے اسے ترکی کے اندرونی معاملات میں مداخلت قراردیا تھا اور اس پر احتجاج بھی کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق ہالک بینک کے سابق ڈائریکٹر پر ایران کے ساتھ بینکی تعاون کا جھوٹا اور بے بنیاد  الزام عائد کیا گیا ہے۔